❀ رزق کی کنجیاں ❀
① توبہ و استغفار: قرآن کریم میں ہے:
"اپنے رب سے گناہوں کی معافی طلب کرو بے شک وہ بڑا بخشنے والا ہے، وہ آسمان سے تم پر موسلادھار بارش برسائے گا اور تمہارے مال اور اولاد میں اضافہ کرے گا اور تمہارے لئے باغات پیدا کرے گا اور نہریں نکالے گا۔" ﴿71:10،11،12﴾
② تقویٰ:
الله تعالٰی نے فرمایا: "جو کوئی الله سے ڈرتا ہے وہ اس کے لئے (ہر مشکل سے) نکلنے کی راہ بنا دیتا ہے اور اس کو ایسی جگہ سے روزی دیتا ہے جہاں سے اس کو گمان بھی نہیں ہوتا"۔ ﴿65:2،3﴾
③ توکل:
#رسولﷲﷺنےفرمایا: "اگر تم الله تعالٰی پر توکل کرو گے جیسا کہ توکل کرنے کا حق ہے تو الله تعالٰی تمہیں ایسے روزی دے گا جیسے پرندوں کو دیتا ہے کہ وہ صبح خالی پیٹ نکلتے ہیں اور شام کو سیر ہوکر لوٹتے ہیں۔" ﴿ترمذی﴾
④ توجہ اور دلجمعی سے عبادت:
"اے ابن آدم! میری عبادت کیلئے خود کو فارغ کر (یعنی توجہ اور دلجمعی سے میری عبادت کر)، میں تیرے سینے کو غنا سے بھر دوں گا اور تیری محتاجی کو ختم کردوں گا اور اگر تو نے ایسا نہ کیا تو میں تیرے ہاتھوں کو کاموں میں الجھا دوں گا اور تیری مفلسی ختم نہ کروں گا" ﴿ترمذی﴾
⑤ یکے بعد دیگرے حج و عمرہ:
#رسولﷲﷺنےفرمایا: "حج اور عمرے کو ایک دوسرے کے بعد ادا کیا کرو، کیونکہ یہ دونوں غربت اور گناہوں کو اس طرح دور کرتے ہیں جیسےبھٹی لوہے، سونے اور چاندی کے زنگ کو دور کرتی ہے۔" ﴿ترمذی﴾
⑥ صلہ رحمی:
#رسولﷲﷺنےفرمایا: "جو شخص اپنے رزق میں وسعت اور عمر میں اضافہ پسند کرے اُسے چاہئے کہ وہ صلہ رحمی کرے۔" ﴿بخاری﴾
⑦ انفاق فی سبیل الله:
الله تعالیٰ نے فرمایا: "اور تم الله کی راہ میں جو کچھ بھی خرچ کرو گے وہ الله اس کا بدلہ دے گا اور وہ بہترین رزق دینے والا ہے۔" ﴿34:39﴾
⑧ کمزوروں کے احسان:
⑨ نکاح:
بعض روایات کے مطابق نکاح کرنے سے بھی الله تعالٰی مال میں برکت ڈال دیتے ہیں۔
دُعا ہے کہ الله تعالٰی ہمارے رزقِ حلال میں برکت نصیب فرمائیں… آمین
اُردو ورڈ ― Urdu Word
Twitter & Telegram: @UrduW
SMS: Send ‘F UrduW’ to 40404
http://www.UrduWordUrdu.BlogSpot.com