رسول الله صلی علیہ والہ وسلم کے ایک صحابی حضرت طلحہ رضی الله تعالیٰ عنہ اپنے حسن معاشرت کے باعث بیوی بچوں میں نہایت محبوب تھے۔ آپؓ اپنے کنبہ میں بڑی لطف و محبت کے ساتھ زندگی بسر کرتے تھے۔ عتبہ بن ربیعہ آپؓ کے اوصاف حمیدہ کا تذکرہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
’’وہ گھر آتے ہیں تو ہنستے ہوئے، باہر جاتے ہیں تو مسکراتے ہوئے، کچھ مانگو تو بخل نہیں کرتے اور خاموش رہو تو مانگنے کا انتظار نہیں کرتے، اگر کوئی کام کردو تو شکرگزار ہوتے ہیں، اور خطاء ہو جائے تو معاف کردیتے ہیں‘‘ ― ﴿سیرالصحابہ﴾
یہاں ہمارے لئے چھ صفات کا سبق موجود جو ہمیں اپنے اندر پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔
① گھر میں ہنستے ہوئے داخل ہونا۔
② گھر سے مُسکراتے ہوئے رخصت ہونا۔
③ گھر والوں کی ضرورت کو (اپنی استطاعت کے مُطابق) پورا کرنا اور ان ضروریات کو پورا کرنے میں بخل نہ کرنا۔
④ گھر والوں کی ضرورت کا اُن کے سوال کئے بغیر بھی خیال رکھنا، اور اُن کے سوال کرنے سے قبل ہی اُن کی ضرورت کو پورا کردینا۔
⑤ گھر والوں کے کام پر شکریہ ادا کرنا۔
⑥ گھر والوں کی خطاؤں سے درگزر کرنا، اور اُن کی غلطیوں کو خوش مزاجی کے ساتھ معاف کردینا، اور اُس پر گرفت اور مواخذہ نہ کرنا۔
الله تعالیٰ ہمیں بھی اصحاب رسول کا سچا غلام بننے اور اُن کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے اپنے کنبہ کے ساتھ لطف و محبت سے رہنے کی توفیق عطا فرمائیں. آمین
اُردو ورڈ ― Urdu Word
Twitter: @UrduW
SMS: Send ‘F UrduW’ to 40404
UrduWordUrdu.BlogSpot.com