کہتے ہیں انسان پر نازل ہونے والے حالات تین چیزوں کے نتائج کی صورتوں میں تقسیم ہوتے ہیں:
① اعمال، ② گمان، ③ تقدیر۔
• اعمال: انسان پر نازل ہونے والے پریشان کن حالات کیوجہ اکثر گناہوں کا ارتکاب، اور ترک فرائض و واجبات ہوتے ہیں۔ اور بعض اوقات محض آزمائش اور بلندی درجات بھی وجہ ہوتی ہے۔
گمان: گمان میں سب سے اونچا درجہ اُن خیالات کا ہے جو ہر وقت انسان کے ذہن کو گھیرے رہتے ہیں… جیسے کہ کسی چیز کی شدید چاہت و تمنا، یا کسی بات کا خوف۔ کہتے ہیں گمان کی ان صورتوں کے حقیقت بن جانے کے امکانات سب سے زیادہ روشن ہوتے ہیں… لہٰذا گمان ہمیشہ مثبت رکھیں۔
تقدیر: تقدیر میں لکھا ٹل نہیں سکتا، سوائے دُعا کے۔ اور تقدیر صرف ایمان رکھنے کی شے ہے، زیادہ غوروفکر کرنے کی نہیں۔ ماضی میں جو ہوا اسے خُدا کی طرف سے سمجھ کر مطمئن ہوجانا ہی تقدیر پر ایمان ہے، اور اتنا کافی ہے۔ اس سے زیادہ سوچنا بدگمانی اور شیطان کو دعوت دینا ہے۔
اُردو ورڈ ― Urdu Word
Twitter & Telegram: @UrduW
SMS: Send ‘F UrduW’ to 40404
UrduWordUrdu.BlogSpot.com